Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، میچز کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟

انڈیا نے 2024 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا (فائل فوٹو: آئی سی سی)
آئندہ برس فروری اور مارچ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹورنامنٹ انڈیا اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں سات فروری سے آٹھ مارچ تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا جبکہ پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت کل 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ پانچ ٹیموں پر مشتمل ہے۔
انڈیا اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں 15 فروری کو سری لنکا کے آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گروپس کی تفصیل

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں انڈیا، پاکستان، امریکہ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں۔
گروپ بی میں سری لنکا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، نیپال اور اٹلی کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ ڈی نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہوگا۔
انڈیا اس ٹورنامںٹ میں دفاعی چیمپئن کے طور پر میدان میں اُترے گا جس نے 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

پاکستان کے میچز

پاکستان سات فروری کو ہی ایونٹ کے پہلے میچ سے اپنے سفر کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف کرے گا۔
اس کے بعد پاکستان 10 فروری کو امریکہ، 15 فروری کو انڈیا اور 18 فروری کو نمیبیا سے ٹکرائے گا، پاکستان کے تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

شیئر: