Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا: جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی خطاب

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوادعی تقریب جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں بدھ کو منعقد ہوئی۔ 
تقریب سے کا الوداعی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ ’ہمارے اردگرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مُرتّب ہو رہے ہیں۔‘
’یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محیط ہیں، ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں اس بات کو ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک مکمل بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج، نظام کے لیے ایک عملی ضرورت ہے۔‘
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ’میں مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی، مشترکہ حکمتِ عملی اور تعاون کو ایک اہم ضرورت سمجھتا ہوں نہ کہ ایک خواہش۔‘
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ’یہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ایک ناگزیر تنظیمی اصلاح ہے۔‘
انہوں نے اس موقعے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اس بات کو ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک مکمل بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج، نظام کے لیے ایک عملی ضرورت ہے۔‘
’ہماری افواج  کو مربوط حکمتِ عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار  رہنا ہوگا، میں   تینوں افواج بالخصوص جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کے لیے اپنی نیک تمنائیں اور دعائیں بھی پیش کرتا ہوں۔‘
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ’یہ ڈھانچہ جس طرح بھی قائم کیا جائے، اسے اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمان داری اور عزم کے ساتھ پورا کرنا چاہیے۔‘

شیئر: