امریکی کاروباری شخصیت اور کرپٹو ایکسچینج کرپٹو ڈاٹ کوم کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کرس مارشالیک نے AI.com ڈومین خرید لی ہے۔
یہ ڈیل قریباً 70 ملین ڈالر میں کی گئی ہے، جسے اب تک منظرِعام پر آنے والی سب سے مہنگی ڈومین ڈیل قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں طلبہ کے لیے ایک سال کا مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘Node ID: 895633
-
اوپن اے آئی کے خلاف کاپی رائٹ کیس، جرمن میوزک باڈی کی جیتNode ID: 897085
برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مارشالیک اس ڈومین کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ AI.com کو سپر باؤل کے اشتہار میں لانچ کیا جائے گا، جہاں یہ صارفین کو ایک ذاتی اے آئی ایجنٹ فراہم کرے گا جو پیغامات بھیجنے، ایپس استعمال کرنے اور سٹاک ٹریڈنگ جیسے کام انجام دے سکے گا۔
مارشالیک کا کہنا تھا کہ اگر 10 سے 20 سال کے طویل مدتی تناظر میں دیکھا جائے تو مصنوعی ذہانت ہماری زندگی کے سب سے بڑے تکنیکی انقلابوں میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے یہ ڈومین ایک سٹریٹجک سرمایہ کاری ہے۔
خریداری کی قیمت پر انہوں نے براہِ راست تبصرہ نہیں کیا، تاہم ڈیل کے بروکر لیری فشرGetYourDomain.com) نے تصدیق کی کہ قریباً 70 ملین ڈالر کی رقم مکمل طور پر کرپٹو کرنسی میں ادا کی گئی۔ فشر کے مطابق یہ اب تک ظاہر کی جانے والی سب سے بڑی ڈومین کی فروخت ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ فروخت کنندہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ مارشالیک نے کہا کہ AI.com جیسے نام کا کوئی متبادل نہیں ہوتا اور اس پر ملکیت کمپنی کو مسابقتی دوڑ میں 'کموڈیٹائز' ہونے سے بچا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس نئی ڈومین کو خریدنے کے بعد اسے آگے فروخت کرنے کے لیے انتہائی بڑی پیش کش بھی موصول ہوئی، لیکن وہ اسے برقرار رکھ کر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اعتماد اور برانڈ شناخت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
کرپٹو ڈاٹ کوم اس سے قبل بھی بڑے اشتہاری معاہدوں کے ذریعے خبروں میں رہ چکی ہے، جن میں لاس اینجلس کے ایک معروف سٹیڈیم کے نام کے حقوق کے لیے 700 ملین ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ کمپنی کی سالانہ آمدنی قریباً ڈیڑھ ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔
انٹرنیٹ پر کیا دعوے گردش کر رہے ہیں؟

فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں فروخت کنندہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا اور بعض دیگر میڈیا اداروں میں اس حوالے سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔
انڈین نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ AI.com ڈومین اس سے پہلے ملائیشین کاروباری شخصیت اریسان اسماعیل کے پاس تھی، جنہوں نے مبینہ طور پر اسے سنہ 1993 میں 100 ڈالر میں حاصل کیا اور بعد میں 70 ملین ڈالر میں فروخت کر دیا۔
اسی تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پرانی پوسٹ بھی زیرِ بحث آئی، جس میں ڈومین انڈسٹری سے وابستہ فرد نے یہ شبہ ظاہر کیا تھا کہ AI.com غالباً اریسان اسماعیل کی ملکیت ہے۔ اس پوسٹ میں کلاؤڈ فلیئر کے نیم سرورز اور WHOIS ڈیٹا کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا تھا کہ ڈومین کا تعلق ان ہی سے ہو سکتا ہے۔ تاہم اسی پوسٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا تھا کہ صرف نیم سرور معلومات کی بنیاد پر سو فیصد تصدیق ممکن نہیں۔
Since I don't have the same retweet requirement as @GeorgeKirikos, I can reveal what I found regarding ai․com.
I strongly suspect that the owner of ai․com is a person named Arsyan Ismail.
The ai․com domain is using Cloudflare nameservers, the pairs of which are fairly unique…
— Bill Patterson (@billp3) August 7, 2023












