ٹی20 ورلڈ کپ: زمبابوے نے آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دے دی
جمعہ 13 فروری 2026 12:34
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
آسٹریلیا کی جانب سے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہونے سے ناکام رہے (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں گروپ میچ میں زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی ہے۔
جمعے کو کولمبو میں 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
زمبابوے کے سامنے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی اور اس کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔
اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے۔
