جمعہ 13 فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 62 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ روز اس کی قیمت 279 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 56 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 13 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 26 پیسے، کویتی دینار کی 916 روپے 34 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 72 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 80 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 35 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 40 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 50 پیسے رہی۔