Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، پاکستان میں جمعہ 13 فروری کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 8 ہزار 600 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 373 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 649 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعے کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 501 روپے کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 324 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 136 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت میں 86 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 972 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 78.40 ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: