Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں بدھ 25 مارچ کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 15 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 31 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 661 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
تاہم دوسری جانب بدھ کو چاندی کی قیمت میں بھی 370 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں  24 قیراط چاندی فی تولہ قیمت 7 ہزار 824 روپے مقرر ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 707 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 152 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 565  ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح آج  فی اونس چاندی کی قیمت 73.40 ڈالر  تک پہنچ گئی۔

شیئر: