سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں جمعرات 26 مارچ کو نرخ کیا رہے؟
جمعرات 26 مارچ 2026 13:47
پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں 11 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 430 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 17 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 340 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 784 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 416 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں 110 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 455 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 70.00 ڈالر ہو چکی ہے۔