پاکستان سپر لیگ 11 کے میچ میں بدھ کو ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیے گئے 226 رنز کا بڑا ہدف سات گیندیں قبل صاحبزادہ فرحان کی شاندار سینچری کی بدولت آسانی سے حاصل کیا۔
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے دیے گئے 226 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنز صاحبزادہ فرحان اور سٹیو سمتھ نے 8 اوورز میں 104 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے جیت کی بنیاد رکھ دیں۔
صاحبزادہ فرحان 57 گیندوں پر 106 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں
-

-

-

پی ایس ایل میچ میں ’بال ٹیمپرنگ‘ پر فخر زمان دو میچز کے لیے معطل
Node ID: 902435
سٹیو سمتھ 20 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اوپننگ شراکت کے بعد کبھی بھی ایسا نہیں لگا کہ حیدرآباد کنگزمین میچ میں واپس آئی ہو۔ جوش فلپ نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود نے 16 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
کنگزمین کی جانب سے معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ آشٹن ٹرنر چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
عرفات منہاس نے 11 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کی جانب سے صائم ایوب نے دو جبکہ رائے میریدتھ اور حسن خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں کنگزمین کے اوپنرز صائم ایوب اور معاذ صداقت نے کنگزمین کو پانچ اوور میں 59 رنز کی اچھی اوپننگ شراکت فراہم کی۔
صائم ایوب 20 گیندوں پر 27 رنز بنا کر سیڈل کا شکار ہوئے۔ مارنوس لبوشین 8 رنز بنا کر محمد نواز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
عثمان خان 12 گیندوں پر 25 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔










