Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں منگل 7 اپریل کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی  2 ہزار 572 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 83 ہزار 892 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 657 ڈالر ہو چکی ہے۔
تاہم دوسری جانب منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 744 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 6 ہزار639 روپے پر مستحکم رہی۔ 
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 72.60 ڈالر فی اونس پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔

شیئر: