سونے کی قیمت میں بڑی کمی، پاکستان میں جمعرات 9 اپریل کو نرخ کیا رہے؟
جمعرات 9 اپریل 2026 16:22
پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں 9 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 145 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 765 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 300 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 884 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 759 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں 95 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 723 ڈالر ہو چکی ہے۔
اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 74.00 ڈالر ہو چکی ہے۔