علاقے کے لوگ اپنے گھروں میں فالتو جگہوں کو کارآمد بناتے ہوئے وہاں شہتوت کی کاشت کررہے ہیں، جس کا مقصد خانگی معیشت کو بھی سہارا دینا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہتوت کی کاشت کو مقامی ماحول کے لیے ایک موزوں زرعی انتخاب سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس کی دیکھ بھال نسبتا آسان ہے اور مناسب آبپاشی کے ساتھ یہ پودا علاقائی موسمی حالات سے جلد ہی مانوس ہو جاتا ہے۔
شہتوت کی کاشت رہائشی علاقوں میں سبزہ بڑھانے میں بھی معاون ہوتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
شہتوت کی پیداوار بھی وافر ہوتی ہے اور غذائی اعتبار سے بھی اس کی کافی اہمیت ہے۔ گھریلو کاشتکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ’اس پھل کی کاشت سے جزوی طورپر خود کفالت میں مدد ملتی ہے جبکہ حاصل ہونے والے پھل کو استعمال میں بھی لایا جاتا ہے‘۔
علاوہ ازیں شہتوت کی کاشت رہائشی علاقوں میں سبزہ بڑھانے اور شجرکاری کے کلچر کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، جس کے مثبت اثرات معیار زندگی میں بہتری کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔
شہتوت کی گھریلو سطح پرکاشت کیے جانے کا یہ رجحان ایسے وقت میں سامنےآرہا ہے جب گھریلو زراعت کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو معاشرے میں زرعی و ماحولیاتی شعور کو بڑھانے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہے۔