جمعرات 30 اپریل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 30 اپریل 2026 17:36
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 278 روپے 77 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 32 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 89 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 738روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 724 روپے 7 پیسے، کویتی دینار کی 908 روپے 79 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 47 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے صفر پیسے جبکہ قیمت فروخت 279 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 35 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 40 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 95 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 95 پیسے رہی۔