پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے کرکٹ فینز کو محظوظ کیا۔
اتوار کو لاہور کے قذاقی سٹیڈیم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز کی پرفارمنسس شامل تھیں۔
رنگا رنگ تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق اختتامی تقریب کے موقع پر ہاؤس فُل تھا۔
مزید پڑھیں
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں آج پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگزمین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹرافی اپنے نام کرے اور وہ بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
دوسری جانب حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنش لبوشین نے کہا کہ ٹیم نے سخت مقابلے کھیل کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور فیصلہ کن میچ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
پی ایس ایل الیون کے ایلیمینیٹر ٹو میں پہلی مرتبہ ایونٹ کا حصہ بننے والی ٹیم حیدر آباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
اسی طرح سے پی ایس ایل کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آبا یونائیٹد کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
Let's start.... PSL closing ceremony #PSL pic.twitter.com/yvEWNAk5qL
— Muhammad Asif (@MAsif1465) May 3, 2026












