Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 4 مئی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر  کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر  کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 278 روپے 76 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 77 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 32 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 89 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 738روپے 24 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 723 روپے 99 پیسے، کویتی دینار کی 910 روپے 9 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 47 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پیر  کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے پانچ  پیسے جبکہ قیمت فروخت 279 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 45 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 20 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 5 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 5 پیسے رہی۔ 

شیئر: