جمعہ 22 مئی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتیں گزشتہ کاروباری روز کی سطح پر برقرار رہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 278 روپے 52 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 278 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 21 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 83 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 723 روپے 42 پیسے، کویتی دینار کی 907 روپے 83 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 44 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے جبکہ قیمت فروخت 279 روپے 60 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 20 پیسے رہی، جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 90 پیسےاور قیمت فروخت 76 روپے 90 پیسے برقرار رہی۔