سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں پیر یکم جون کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں چار ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 773 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 767 روپے ہو چکی ہے۔
اس طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 836 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت میں بھی 44 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 494 ڈالر ہو چکی ہے۔
تاہم دوسری جانب پیر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 46 روپےکمی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 59 روپے ہو گئی۔
اس طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی نئی قیمت 75.75 ڈالر پر ہو چکی ہے۔