Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں منگل 2 جون کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں منگل کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 383 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب منگل کو چاندی کی قیمت میں بھی 94 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں  چاندی فی تولہ قیمت 8 ہزار 153 روپے مقرر ہوئی۔ 
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 989 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 46  ڈالر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 540  ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح فی اونس چاندی کی قیمت 76.69  ڈالر  تک پہنچ گئی۔

شیئر: