فٹبال کے عالمی سپر سٹار لیونل میسی اس بار مارول کی دنیا سے جڑ گئے ہیں جہاں وہ آنے والی فلم ’سپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کی ایک پروموشنل ویڈیو میں سپائیڈر مین کے ساتھ نظر آئے ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح حیران رہ گئے اور کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا میسی اب مارول سنیماٹک یونیورس کا حصہ بننے جا رہے ہیں؟
مزید پڑھیں
ویڈیو میں لیونل میسی نیویارک کے ایک کیفے میں پہنچتے ہیں، جہاں ان کی ملاقات پیٹر پارکر سے ہوتی ہے۔
ابتدا میں پارکر ایک عام نوجوان کے طور پر نظر آتے ہیں اور دونوں کے درمیان سپائیڈر مین سے متعلق مختصر گفتگو ہوتی ہے۔ چند ہی لمحوں بعد پیٹر پارکر اپنی اصل شناخت ظاہر کرتے ہوئے سپائیڈر مین کا روپ دھار لیتے ہیں۔
اس کے بعد وہ میسی کو نیویارک کی فلک بوس عمارتوں کے درمیان جالوں کے سہارے فضائی سفر کراتے ہیں، جہاں دونوں کئی سنسنی خیز مناظر میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔
بعض صارفین نے لکھا کہ ’دو گوٹ‘ ایک ہی فریم میں آ گئے جبکہ کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اگر سپائیڈر مین کو کسی کی مدد چاہیے تو میسی سے بہتر ساتھی کوئی نہیں۔‘
کچھ مداحوں نے تو یہاں تک خواہش ظاہر کی کہ میسی کو مستقبل میں کسی مارول فلم میں مختصر کردار دیا جائے۔
Who’s got next?#SpiderManBrandNewDay is in theatres July 31. Get tickets now. https://t.co/Gm9mNYmuub pic.twitter.com/uiQOtcBElX
— Spider-Man Movie (@SpiderManMovie) June 30, 2026











