Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کینیا کے درمیان کارکنوں کی بھرتی سمیت کئی معاہدوں پر دستخط

ریاض میں سعودی، کینیا سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں کینیا کے پرائم کیبنٹ سکریٹری اور وزیر خارجہ ڈاکٹر مسالیہ مودوادی کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی، کینیا سیاسی مشاورتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔
 اجلاس کا مقصد دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات، علاقائی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے ہم آہنگی اور مشاورت کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، ان میں براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، کسٹمز امور میں تعاون اور باہمی معاونت شامل ہے۔
اس کے علاوہ سعودی ایکسپورٹ، امپورٹ بینک اور کینیا ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

کینیا کے کارکنوں کی بھرتی اور روزگار سے متعلق ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی، وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، کینیا میں سعودی سفیر سعد النفیعی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: