Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازہ جنازہ ادا، پاکستانی فضائیہ کے سربراہ کی بھی شرکت

پاکستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازہ جنازہ منگل کو اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔ بعدازاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ’نمازہ جنازہ میں پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، فضائیہ کے سینیئر افسران، سیاسی و فوجی شخصیات اور عام شہریوں نے شرکت کی۔‘
گروپ کیپٹن عاصم طارق اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک لڑکی کو اغوا ہونے سے بچانے کی کوشش کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
ایئر چیف مارشل نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کی قربانی پاک فضائیہ اور پاکستان کی مسلح افواج کی اعلٰی ترین روایات کی عکاس ہے۔‘ 
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک بے گناہ شہری کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے گروپ کیپٹن عاصم طارق نے بہادری کی ایک شاندار مثال قائم کی۔‘
‘انہوں ںے ثابت کیا کہ پاک فضائیہ کے مرد و خواتین نہ صرف وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں بلکہ اپنے ہم وطنوں کی جان، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے بھی ہمیشہ ثابت قدم ہیں۔‘

شیئر: