دوسرے مرحلے کے لیے سعودی ٹویوٹا ہِل کلائمب چیمپیئن شپ کی طائف میں واپسی
یہ مقابلے ہفتے کے روز بھی جاری رہیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹویوٹا ہِل کلائمب چیمپیئن شپ 2026 کا دوسرا مرحلہ جمعے کے روز طائف گورنریٹ میں واقع المحمدیہ ہِل ٹریک پر شروع ہو رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق چار اعشاریہ دو کلومیٹر کلومیٹر طویل ٹریک پر جو کہ 30 موڑ پر مشتمل ہے اور سطح سمندر سے 1900 میٹر سے لے کر 2150 میٹر کی بلندی تک جاتا ہے۔ اس میں 10 مختلف کیٹیگریز اور ایک ویمنز کپ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
جمعے کے پروگراموں میں انتظامی جانچ پڑتال، گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ، ڈرائیورز کی بریفنگ اور پریکٹس سیشن شامل ہیں جس کے بعد پہلی ریس کا آغاز ہوگا۔
یہ مقابلے ہفتے کے روز بھی جاری رہیں گے جہاں فائنل ریسز کے بعد مختلف کیٹیگریز کے فاتحین کو ٹرافیوں سے نوازا جائے گا۔
اس چیمپیئن شپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ 31 جولائی سے یکم اگست 2026 تک اسی ٹریک پر کھیلا جائے گا جس کے ساتھ ہی یہ ایونٹ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔
