Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزاحتمی اننگز کھیلنے کے باوجود بابر اعظم نشانے پر، ’اصل تکیلف آؤٹ نہ ہونے پر ہے‘

کپتان بابر اعظم 58 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر نمایاں رہے (فوٹو: اے ایف پی)
تاروبا کے برائن لارا اکیڈمی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بدھ کو 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 120 رنز پر سمٹ گئی۔
میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹرز بالکل بے بس دکھائی دیے اور کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ان کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا۔
پاکستان کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
کپتان بابر اعظم 58 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر نمایاں رہے اور ناٹ آؤٹ لوٹے تاہم دوسرے کنارے سے انہیں کسی کھلاڑی کا ساتھ نہ مل سکا۔
پاکستان کی اس پرفارمنس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں تاہم بابر اعظم کرکٹ فینز کا خاص ہدف بنے ہوئے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم کی تکنیک، فارم اور اعداد و شمار اپنی جگہ، مگر اصل سوال ذہنی مضبوطی اور میچ جیتنے کی صلاحیت کا ہے۔‘
کوشے نامی ایک صارف نے لکھا  ’یہ اتنا بڑا ’اورا‘ ہے کہ اب بابر کے اپنے مداح بھی کہنے لگے ہیں، بابر کھیل بھی جائے تو بھی ہم یہ میچ ہار جاتے، اعتماد کی کمی کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی؟ خود غرض کھلاڑی۔‘
طارق نے بابر اعظم کے ایل بی ڈبلیو ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آل یو کین ڈو از سمائل (اگر آپ صرف و صرف کچھ کر سکتے ہیں تو وہ مسکرانا ہے)۔‘
شاہد شکیل نے لکھا کہ ’ایک طبقے کو اصل تکلیف اس بات پر ہے کہ بابر اعظم آؤٹ کیوں نہیں ہوا۔‘
عالیان اکرم نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ جاہل اس بات پر خوش ہیں کہ سارے آؤٹ ہو گئے لیکن بابر اعظم کھڑا رہا۔‘
شاذر نے بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں بابر اعظم سے زیادہ فضول مائنڈ سیٹ کا پلیئر نہیں دیکھا۔‘
وحید نے لکھا کہ ’بابر اعظم نے آؤٹ نہ ہو کر کون سا تیر مارا ہے؟‘
یہ پہلی بار نہیں جب بابر اعظم کو سوشل میڈیا کی تنقید کا سامنا کرن پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل بھی بابر کافی عرصہ آؤٹ آف فارم رہ چکے ہیں اور ان کی تینوں کرکٹ فارمیٹس میں کرکردگی فینز کو متاثر نہیں کر پائی۔ 

شیئر: