Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برمنگھم ٹیسٹ کے دوسرے دن کا اختتام: پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز، انگلینڈ کو 268 رنز کی برتری

پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے دو وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: گیٹی)
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہو گیا ہے۔
جمعرات کو برمنگھم میں دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنائے ہیں جبکہ انگلینڈ کو 268 رنز کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی جانب سے اذان اویس 31 اور شان مسعود 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہو گئے تھے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کے اختتام پر 453 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے رضاأ اللہ چار وکٹیں حاصل کی۔

انگلینڈ کی اننگز

دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 229 رنز پر گری جب ہیری بروک 75 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈان لارنس تھے جو 65 رنز بناکر محمد عمران کا شکار بنے اور یوں انہوں نے پہلی وکٹ حاصل کی۔
نئے آنے والے بلے باز جیمز سمتھ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک نصف سنچری سکور کی جبکہ گس اٹکنسن اُن کے ساتھ 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ تاہم انہیں 19 کے انفرادی سکور پر محمد عمران نے آؤٹ کیا۔
آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز سمتھ تھے جنہوں نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ رضا اللہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد روبنسن کو بھی رضا اللہ نے اپنا شکار بناکر 50 رنز پر پویلین واپس بھیجا جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش ٹنگ تھے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ رضا اللہ نے چار، محمد عمران نے دو، جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے روز وکٹ لینے کا کھاتہ محمد عمران نے کھولا اس کے بعد رضا اللہ نے لگاتار دو وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کو بڑی لیڈ سے دور رکھا۔

میچ کا پہلا روز

بدھ کو برمنگھم میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا کر پاکستان پر 23 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 52 اور ڈین لارنس پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے (فوٹو: گیٹی)

اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 33.3 اوورز میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی پہلی اننگز

پاکستانی بیٹرز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ’تو چل میں آیا کی مصداق‘ آتے اور آؤٹ ہوتے رہے۔
سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ رضا اللّٰہ 11 رنز  بناکر میدان چھوڑ گئے۔
اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس نو، عبداللّٰہ شفیق تین، شان مسعود پانچ، کپتان بابر اعظم سات، غازی غوری چار اور محمد عمران پانچ رنز بناکر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ چار وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ اولی روبنسن اور جوفرا آرچر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، جارڈن کاکس، کپتان جو روٹ، ہیری بروک، ڈین لارنس، جیمی سمتھ (وکٹ کیپر)، گس اٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی رابنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، اذان اویس، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابر اعظم، سعود شکیل، غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد عمران، رضاأ اللہ، محمد عباس اور محمد علی شامل ہیں۔
 

شیئر: