Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ایوانِ میں ایران جنگ ختم کرنے کے حق میں قرارداد تیسری مرتبہ منظور

امریکی کانگرس کے ایوانِ زیریں (ایوانِ نمائندگان) نے ایران جنگ ختم کرنے کے حق میں تیسری مرتبہ ووٹ دیا ہے۔
ایوانِ نمائندگان نے جنگی اختیارات سے متعلق ایک قرارداد منظور کی ہے، جس کے تحت کانگریس کی منظوری کے بغیر صدر ٹرمپ کی فوجی کارروائی جاری رکھنے کی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ایوانِ نمائندگان نے منگل کی رات یہ قرارداد 220 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کی۔ 
واضح رہے کہ رواں موسمِ گرما میں اس سے قبل بھی اس قسم کی کوششیں کی گئی تھیں، تاہم اس مرتبہ ریپبلکن پارٹی کے مزید ارکان نے تمام ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر جنگ ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
اِن میں سے کوئی بھی قرارداد صدر تک نہیں پہنچ پائی۔ اگر یہ قرارداد صدر ٹرمپ تک پہنچتی ہے تو امکان یہ ہی ہے کہ وہ اِسے ویٹو کر دیں گے۔
ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے رکنِ سیٹھ مولٹن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یاد ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ جنگ صرف چند ہفتوں تک جاری رہے گی؟‘
واضح رہے کہ سیٹھ مولٹن عراق جنگ کے دوران امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے اس قرارداد کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ کانگریس آئین کی ہدایات کے مطابق مشکل اور سخت سوالات پوچھے، بجائے اس کے کہ جنگ کی حامی ایک اور انتظامیہ کی اندھی حمایت کی جائے۔‘

شیئر: