Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی ویزے، عمرہ زائرین کی تیاری اور سفری پابندیوں میں نرمی سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی عرب میں مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی ویزوں کی بحالی، غیرملکی عمرہ زائرین کی آمد اور سفری پابندیوں میں نرمی کی خبریں گذشتہ ہفتے شہ سرخیوں میں رہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے اہم خبریں کون سی رہیں؟ جانیے گذشتہ ہفتے کی چند اہم خبریں۔ 
سیاحتی ویزے پر 49 ممالک کے شہری سعودی عرب آسکتے ہیں
سعودی عرب نے 49 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں کے شہری سیاحتی ویزے پر آسکتے ہیں۔

’ضوابط کے تحت سعودی عرب کے دروازے اتوار یکم اگست سے سیاحوں کے لیے کھول دیے جائیں گے‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن کی نئی سہولیات
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے سرکاری و تمام نجی ایئرلائنز کے لیے مملکت سے باہر جانیوالے شہریوں کے سفر کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک نیا سرکلر جاری کیا ہے۔

’12 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے منظور شدہ انشورنس دستاویز پیش کرنا ضروری ہیں‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سفری پابندیوں کو نرم کرنے پر کام کر رہے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ’کورونا وبا کی وجہ سے لگنے والی سفری پابندیوں کو نرم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔‘

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’سعودی حکومت نے پاکستانی کمیونٹی کے 17 لاکھ افراد کو مفت کورونا ویکسین لگائی ہے‘  (فائل فوٹو: دفتر خارجہ)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ریڈ لسٹ والے ممالک کے سفر پر سعودی شہریوں کو تین سال پابندی کی وارننگ
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سفری پابندی والے ممالک میں سے کسی کا بھی سفر کرنے والے کو تین برس تک باہر جانے سے روک دیا جائے گا‘۔

سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ کیا کہ ’ایسے کسی ملک کا سفر نہ کیا جائے جہاں جانے سے منع کیا گیا ہے‘ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضوابط کیا ہیں؟
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے یکم محرم سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کو آنے کی مشروط اجازت دی ہے۔‘

’آنے سے قبل زائرین کو میڈیکل چیک اپ کے ذریعے وائرس سے پاک ہونے کا اطمینان کرنا ہوگا‘ (فائل فوٹو: ایس پی اے)   

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
یکم اگست سے ویکسین کی شرط لاگو، ہر جگہ توکلنا دکھانا لازمی قرار
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں سمیت  تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ویکسین کی شرط پر عملدر آمد یکم اگست سے ہوگا۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام افراد کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
الافلاج میں خاتون ڈرائیور نے گاڑی پٹرول پمپ سے ٹکرا دی
سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور نے الافلاج پٹرول پمپ سے گاڑی ٹکرادی۔ حادثے کے منظرکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’توکلنا ایپ‘ صارفین نجی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں
توکلنا ایپ نے اپنے صارفین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ نجی معلومات کو راز میں رکھنے کا اہتمام کریں۔ کسی کو نجی معلومات میں شریک نہ کریں۔ 

 ’صارفین ذاتی معلومات نجی پیغامات کے  ذریعے توکلنا  کے سرکاری اکاؤنٹس پر ہی ارسال کریں‘ (فائل فوٹو: توکلنا ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
تین ماہ میں 17 ہزار غیر ملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے نکل گئے
سعوی عرب میں اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 17 ہزارغیرملکیوں نے سعودی لیبر مارکیٹ کو خیر باد کہا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ایسٹرازینکا ویکسین کے خاص سائیڈ ایفیکٹ نہیں: سعودی ماہرین
سعودی عرب میں سیکریٹری صحت عبداللہ عسیری نے  بتایا ہے کہ سعودی سکالرز نے ایسٹرازینکا ویکسین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’یہ کورونا وائرس لگنے پر شدید تکلیف سے بچاتی ہے۔ یہ موثر اور بے ضرر ہے‘۔ 

سکالرز نے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا کہ ’ویکسین کی ایک خوراک 67 فیصد تک وائرس سے بچانے میں موثر ہے‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
مکہ میں دو لاکھ اور مدینہ میں 70 ہزار کمرے عمرہ زائرین کے لیے مختص
سعودی عرب میں  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹلوں نے یکم محرم سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بیوی کے سفر کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں: ابشر سروس
ابشر سروس انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیوی کے سفر کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اجازت نامہ ان افراد کے لیے جاری کیا جاتا ہے جن کی عمریں 21 سال سے کم ہیں۔

’21 سال سے زیادہ عمر کے افراد بیرون ملک جانا چاہیں تو ان کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں‘ (فائل فوٹو: عاجل)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کے معاہدے پر میڈیکل انشورنس کا اطلاق
سعودی عرب میں گھریلو عملے کے لیے ملازمت کے معاہدے  پر میڈیکل انشورنس کا اطلاق 2022 کے آغاز سے کیا جائے گا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
غیر قانونی تارکین کی مدد پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ
سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی کسی بھی شکل میں غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا اسے پندرہ 15 تک قید اور 10 لاکھ  ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی شہری نے النفود صحرا میں بھٹکنے والے دو غیرملکیوں کو بچا لیا 
 سعودی شہری نے حائل کے النفود صحرا میں راستہ بھول جانے والے دو غیرملکیوں کو بروقت مدد کرکے بچا لیا۔ 

 دونوں غیر ملکی شمالی حائل کے شہر جبۃ میں ایک سعودی شہری کے یہاں ملازم ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
خواتین ڈرائیورز کے لیے سعودی خاتون کا خاص مشن
کسی بھی نئی خاتون ڈرائیور کے لیے ایک بہترین کار کا انتخاب کرنا خاص طور پر الجھن سے بھرپور اور کافی مشکل تجربہ ہوسکتا ہے جبکہ کار کی ملکیت کے بعد آنے والی پریشانیوں سے نمٹنا اور بھی زیادہ پریشان کن ہوسکتا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب میں 2030 تک سالانہ 100 ملین سیاح لانے کا ہدف
مملکت کی ٹورزم اتھارٹی نے 2019 میں ابتدائی مرحلے میں 49 ممالک میں سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا تھا اور الیکٹرانک  یا مملکت میں داخلے کے مقامات کے ذریعے مخصوص ریگولیٹری کنٹرول میں سیاحتی ویزوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی تھی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: