Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزاروں سوڈانیوں کا وزیراعظم اور فوج کے درمیان ڈیل پر احتجاج

مظاہرین نے خرطوم کی ایک مرکزی سڑک کو بھی بند کر دیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر ہزاروں سوڈانی باشندوں نے جمعرات کو زبردست  احتجاج کیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ممتاز سیاسی جماعتوں اور سوڈان کی طاقتور احتجاجی تحریک نے سوڈان کے معزول  وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے فوج کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔
فوجی رہنماؤں نے ایک ماہ قبل معزول کیے گئے وزیراعظم کو واپس لانے کا معاہدہ کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے غداری قرار دیا ہے اوریہ کہا ہے کہ یہ قبضے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔
خرطوم میں مزدور طبقے کے مظاہرین نے مختلف نعرے لگائے۔ انہوں نے گزشتہ مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے انصاف کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مظاہرین نے دارالحکومت خرطوم میں واقع صحافہ محلےکی ایک مرکزی سڑک کو بھی بند کر دیا۔
سوڈانی پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین  نے سوڈان کے فوجی رہنما عبدالفتاح البرہان کے خلاف نعرے لگائے۔ ہوئے برہان ہم تمہاری  حکومت نہیں چلنے دیں گے۔  اپنی فوجی حکمرانی ختم کرو۔
سوشل میڈیا پر براہ راست نشریات میں پورٹ سوڈان، کسالا، واد مدنی اور ایل جینینا سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کے مناظر بھی دکھائےگئے۔
اگرچہ  وزیر اعظم حمدوک کی بحالی فوجی رہنما برہان کی رضامندی سےہوئی  تھی لیکن اہم سیاسی جماعتوں اور سویلین گروپوں کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔
 

شیئر: