Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی اے ٹیکس کے بغیر موبائل کا استعمال، پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کا خاتمہ اور عمرے کے اجازت ناموں سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے اوورسیز پاکستانیوں کو چار ماہ تک موبائل فون بغیر پی ٹی اے ٹیکس استعمال کی اجازت، پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کا خاتمہ اور ماہ رمضان میں عمرہ سمیت اہم خبریں رہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کو 4 ماہ تک موبائل فون بغیر پی ٹی اے ٹیکس استعمال کی اجازت
حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کو چار ماہ تک موبائل فون بغیر پی ٹی اے ٹیکس استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق موبائل فون کو بلاک کرنے سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹر کے اشتراک سے عارضی رجسٹریشن کا ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

رمضان میں عمرے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے غیرمعمولی رش

وزارت حج و عمرہ کی طرف سے رمضان میں عمرہ اجازت ناموں کا اجرا شروع کیے جانے کے بعد سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کی بڑی تعداد نے بکنگ کرالی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق رمضان کے ابتدائی 13 روز تک بکنگ سلاٹس سرخ نشان (رش) کی شکل میں نظر آرہے ہیں۔ 
سعودی عرب آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم

سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر میں نرمی کرتے ہوئے حرمین شریفین اور دیگر مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے  ایس پی اے  کے مطابق سنیچر کی شب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ مملکت آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔‘

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

فیملی وزٹ ویزہ اقامہ میں تبدیل کیے جانے کی باتیں درست ہیں؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات ‘ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا ہے کہ ’فیملی وزٹ ویزے پرآنے والوں کا ویزا اقامہ میں تبدیل کیے جانے کی باتیں درست ہیں‘؟ 
سوال کے جواب میں جوازت کی جانب سے کہا گیا کہ وزٹ ویزے کو رہائشی اقامہ میں تبدیل کرنا قانونی طورپر ممکن نہیں۔ وزٹ، عمرے یا حج ویزے پر آنے والوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت ختم ہونےسے قبل (اگر اس میں آخری توسیع بھی کرائی جاچکی ہو) واپس اپنے وطن لوٹ جائیں۔

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

وہ ممالک جہاں سے براہ راست مملکت آنے پر پابندی اٹھائی گئی

 سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ ممالک جہاں سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی تھی وہ اٹھالی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ جن ممالک سے براہ راست ممکت آنے پر پابندی ہٹائی گئی ہے ان میں جنوبی افریقہ، نیمبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتو، استوانیا، موزمبیق، ملاوی، ماریشش، زیمبیا، مڈغاسکر، انگولا، ششلز، جزائر القمر، کومو روس، نائجریا، ایتھوپیا اور افغانستان شامل ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

ویکسین نہ لگوانے والے غیرملکی سعودی عرب واپس آسکتے ہیں؟
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ ایسے مقیم غیرملکی بھی سعودی عرب واپس آسکتے ہیں جنہوں نے کورونا ویکسین کی خوراکیں نہیں لگوائی ہیں۔ مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے لیے ویکسین یافتہ ہونا ضروری نہیں رہا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے اتوار کو پریس بریفنگ کے دوران کہ ’سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری تھا اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم بیرون ملک سفر کے لیے بوسٹر ڈوز اب بھی ضروری ہے‘۔

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

عائلی امور اور تشدد سے تحفظ کے قانون میں ترمیم، سعودی کابینہ نے منظوری دے دی

سعودی کابینہ نے عائلی امور کے قانون اور تشدد سے تحفظ کے قانون میں ترمیم اور تحفظ اطفال قانون میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ریاض کے قصر یمامہ میں ہوا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

مسجد الحرام میں افطار اجازت نامے کی شرائط کیا ہیں؟
سعودی عرب میں گذشتہ دو سال سے کورونا کے باعث حرمین شریفین میں افطار اجازت ناموں کے حوالے سے کمی دیکھنے میں آئی مگر اس سال افطار دسترخوان کے اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے اس سال مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائرین کو افطار کرانے  کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کی شرائط مقرر کی ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

سعودی عرب میں آن لائن ادائیگی کے رجحان میں اضافہ

سعودی عرب میں آن لائن ادائیگی کے رجحان میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈیجیٹل کمیونیکیشن ادارے نے کہا ہے کہ ’2020 کے مقابلے میں گزشتہ سال 2021 کے دوران شہری و غیر ملکی آن لائن ادائیگیوں کی طرف زیادہ مائل ہوئے ہیں‘۔

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلی نماز
مسجد الحرام میں پوری گنجائش کے ساتھ اور سماجی فاصلے کے بغیر آج فجر کو پہلی نماز ادا کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مطاف، اندرونی صحنوں اور بیرونی صحنوں میں سماجی فاصلے کے سٹیکر ہٹا دیئے گئے ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

شیئر: