Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی جنرل القدس فورس کو 'دہشت گردی' کی فہرست سے نکالنے کے مخالف 

2015 کے ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی میں تہران کی شرائط میں سے ایک ہے۔ فوٹو عرب نیوز
پینٹاگون کے سینئر جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ  وہ ایران کے پاسداران انقلاب کی ایلیٹ القدس فورس کو امریکی 'دہشت گرد گروپوں' کی فہرست سے نکالنے کے مخالف ہیں۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ یہ 2015 کے ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے تہران کی شرائط میں سے ایک ہے۔
امریکی جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے یہاں ایک کانفرنس میں کہا کہ میری ذاتی رائے میں قدس فورس ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور میں ان کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کیے جانے کی حمایت نہیں کرتا۔
ایران نے 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے پر واپس آنے کی شرط میں اسلامی انقلابی گارڈ کی فورس کو اس فہرست میں سے نکالنے کے لیے دباو ڈالا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا تھا۔
 

شیئر: