Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی فیشن ویک کا آغاز، متنوع ملبوسات کی نمائش

عراقی ڈیزائنر نے اپنی جدید کلیکشن میں دلکش ڈیزائن متعارف کرائے۔ فوٹو عرب نیوز
دبئی فیشن ویک کی افتتاحی رات  کو معروف ڈیزائنرز نے اپنی خزاں/سرما 26-2025 کی کلیکشنز پیش کیں۔
دبئی فیشن ویک 6 فروری تک جاری رہے گی۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی کی ڈیزائنر مانیل ابو داؤد کے برانڈ Manel، انڈونیشین برانڈ Toton  اور دبئی میں مقیم فلپائنی ڈیزائنر اینجلو ایسٹیرا کی متاثر کن کلیکشن شامل تھی۔
عراقی ڈیزائنر ذکی نے اپنی کلیکشن میں شامل نرم و ملائم اور پُروقار رنگوں پر مشتمل خوبصورت گاؤنز کے مختلف انداز پیش کیے۔
عراقی ڈیزائنر نے اپنی جدید کلیکشن میں دلکش ڈیزائن متعارف کرائے جن میں کریمی بیج رنگ کا مردانہ لباس خاص توجہ کا مرکز بنا۔
انڈونیشین برانڈToton Januar نے انڈونیشیا کے آرٹسٹوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی کلیکشن پیش کی جو روایتی ہنر کے ساتھ جدید استعمال کا امتزاج تھی۔
دبئی فیشن ویک میںManel برانڈ کی کلیکشن کے ذریعے مانیل ابو داؤد نے کامیاب ڈیبیو کیا۔ ان کی کلیکشن میں نفاست سے کی گئی سلائی، اعلی کوالٹی کا فیبرک اور ایسے جدید اور دیدہ زیب ڈیزائنز شامل تھے جو ہرتقریب میں پہنے جا سکتے ہیں۔

ملبوسات کی نمائش میں رنگوں کا انتخاب پیرس کے سرمائی ماحول سے متاثر تھا جس میں مختلف شیڈز اور خوبصورت رنگوں کا امتزاج تھا۔
فلپائنی ڈیزائنر اینجلوا ایسٹیرا نے اپنی کلیکشن میں روایتی انداز میں مشرق و مغرب کا امتزاج پیش کیا۔

خزاں/سرما 2025-26 کی کلیکشن میں سرخ، سیاہ اور سنہری رنگوں کا خاص امتزاج دیکھا گیا جو خوش قسمتی اور ثقافتی خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
 

 

شیئر: