منگل 31 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 15 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 39 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے صفر پیسہ اور بحرینی دینار کی قدر 739روپے 38 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے 16 پیسے، کویتی دینار کی 909 روپے 44 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 58 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 45 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے ایک پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 30 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 45 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 95 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 25 پیسے رہی۔