سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں منگل 21 اپریل کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ اور 162 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ ایک ہزار 162 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 88 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 59 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 358 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 165 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 778 ڈالر ہو چکی ہے۔
اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 78.74 ڈالر ہو چکی ہے۔