Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں بدھ 22 اپریل کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار 200  روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 98 ہزار اور 962 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ اور 162 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھیایک ہزار اور 29 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 145 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 34 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 324 روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 136 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 766 ڈالر ہو چکی ہے۔ 
اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 78.40  ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: