سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، پاکستان میں جمعرات 23 اپریل کو نرخ کیا رہے؟
جمعرات 23 اپریل 2026 14:51
پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 93 ہزار اور 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار اور 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار اور 458 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 58 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 225 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 99 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 943 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں 52 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 714 ڈالر ہو چکی ہے۔
اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 76.15 ڈالر ہو چکی ہے۔