Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 23 اپریل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 278 روپے 86 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 34 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 93 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 739روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 724 روپے 30 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 20 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 49 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 2 پیسے جبکہ قیمت فروخت 279 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 25 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 30 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 9 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 95 پیسے رہی۔ 

شیئر: