سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں منگل 5 مئی کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں دو ہزار ایک سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 77 ہزار اور 862 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 801 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 561 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 65 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 849 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 729 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 555 ڈالر ہو چکی ہے۔
اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 73.65 ڈالر ہو چکی ہے۔