سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام، پاکستان میں منگل 19 مئی کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور مقامی مارکیٹ میں نرخ بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر برقرار رہی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے رہی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3 لاکھ 75 ہزار 11 روپے پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی اور فی اونس سونا 4 ہزار 548 ڈالر پر برقرار رہا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 8 ہزار 99 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 ہزار 943 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 76 اعشاریہ 15 ڈالر رہی۔