ہاکی انڈیا کی جانب سے رواں برس اگست میں شیڈول ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے روایتی نیلی جرسی کو نارنجی رنگ کی جرسی سے تبدیل کرنے کے حالیہ اعلان پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ جرسی کے رنگ کی تبدیلی کا فیصلہ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے کیونکہ اِس رنگ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو میدان میں کھیلنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔‘
مزید پڑھیں
-
زین الدین زیدان فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ مقررNode ID: 906910
ہاکی انڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ’جرسی کے رنگ کی تبدیلی کا فیصلہ سپورٹ سٹاف اور کھلاڑیوں کی سفارشات اور اُن سے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔‘
’اِس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کوچز اور کھلاڑیوں نے نارنجی رنگ کی جرسی اپنانے کی سفارش کی جس کے بعد اس رنگ کو حتمی طور پر اختیار کر لیا گیا۔‘
ہاکی انڈیا کے مطابق ’تکنیکی ضرورت کے علاوہ نارنجی رنگ انڈیا کے قومی پرچم کا بھی حصہ ہے اور اِسے بہادری، قربانی اور قومی فخر کی ایک علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔‘
فیڈریشن کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی جرسی کا رنگ ماضی میں بھی مختلف مواقع پر تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔
’مثال کے طور پر انڈین ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2014 کے دوران پیلے رنگ کی جرسی پہنی تھی جبکہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں قومی ٹیم کی کرسی کا رنگ آسمانی نیلا تھا اور اس کا ڈیزائن بھی مختلف تھا۔‘
ہاکی انڈیا نے بتایا کہ ’ٹیم کی جرسی کا نیا نارنجی رنگ کوچز اور کھلاڑیوں کی تکنیکی آرا اور نارنجی رنگ کی قومی علامتی اہمیت کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔‘
Every stitch tells a story. Every pattern, every colour carries India's pride.
Our teams are ready to once again do the country proud at the FIH Hockey World Cup Belgium & Netherlands 2026.
Hockey India (@TheHockeyIndia) July 27, 2026












