وادیوں، زرعی میدانوں اور پہاڑی سلسلوں کے درمیان سے گزرتی المشاف شاہراہ
المصحف شاہراہ مقامی رہائشیوں اور سیاحوں کی آمد و رفت کو آسان بناتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
تقریباً 33 کلومیٹر پر محیط المشاف شاہراہ وادیوں، زرعی میدانوں اور پہاڑی سلسلوں کے درمیان سے بل کھاتی ہوئی گزرتی ہے جو جازان ریجن میں العیدابی اور حاروب کی گورنریٹس کو جوڑتے ہوئے کھیتوں، دیہاتوں اور وادیوں کے قدرتی مناظر پیش کرتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ سڑک دونوں گورنریٹس کو ملانے والی ایک اہم شاہراہ ہے جو متعدد مقامات اور دیہاتوں سے گزرتی ہے۔ یہ سڑک اپنی ترقیاتی اہمیت کے ساتھ ساتھ مسافروں کو علاقے کے دیہی اور پہاڑی مناظر کو دریافت کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔
اس شاہراہ کے ساتھ ساتھ دکھائی دینے والے مناظر ایک متنوع جغرافیے کو بے نقاب کرتے ہیں، جہاں بلندیاں زرعی زمینوں سے ملتی ہیں اور چھوٹے بڑے کھیتوں کے درمیان گھر اور دیہات بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں جو قدرتی اور زرعی ماحول کی زرخیزی اور خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں۔
درخت اور سبزہ دامنِ کوہ سے لے کر دیہاتوں اور کھیتوں تک پھیلا ہوا ایک دلکش دیہی منظر نامہ تشکیل دیتے ہیں۔ بارش کے موسم میں یہ قدرتی مناظر مزید مسحور کن ہو جاتے ہیں۔

المصحف شاہراہ مقامی رہائشیوں اور سیاحوں کی آمد و رفت کو آسان بناتی ہے، دیہاتوں اور کھیتوں کو سروس سینٹرز اور منڈیوں سے جوڑتی ہے اور وزیٹرز کو دونوں گورنریٹس کے قدرتی، زرعی اور دیہی فارمز کو قریب سے دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔
