Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی عمران خان کو دعوت، اسلام آباد میں طوفانی بارش، کشمیر اور سیالکوٹ الیکشنز، گذشتہ ہفتے کی پاکستان سے اہم خبریں

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان رواں سال اکتوبر میں مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے، اسلام آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہوگئے جبکہ کشمیر اور سیالکوٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب رہی، اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے پاکستان میں کیا اہم خبریں رہیں، دیکھیے چند جھلکیاں: 
عمران خان ولی عہد کی دعوت پر گرین پیس کانفرنس میں شرکت کریں گے
جمعے کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ’مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو‘ کے موضوع پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو اکتوبر 2021 میں سعودی عرب میں منعقد ہوگی۔ 

 محمد علی سدپارہ سمیت لاپتہ تین کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
محمد علی سد پارہ کے جسد خاکی کی شناخت کیسے ہوئی؟
الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری نے تصدیق کی ہے کہ کے ٹو پر محمد علی سدپارہ سمیت لاپتہ تین کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
کشمیر الیکشنز میں پی ٹی آئی فاتح، پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 

کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے(فوٹوٹوئٹر)

مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
کراچی میں 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن، سندھ حکومت کا فیصلہ
سندھ حکومت نے کراچی میں 31 جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
ہم طالبان کے ترجمان نہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں: عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ’میرا ہمیشہ سے یہی ماننا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔‘

اسلام آباد میں بارش کی موجودہ صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو آئی ایس پی آر)

مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
ای الیون میں نالے پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں بارشوں کی موجودہ صورتحال اور نقصانات کے بارے میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، عوامی رابطہ کمیٹی کے ریجنل کنوینیئر جمشید مغل اور کنوینیئر این اے 54 قاضی تنویر نے شرکت کی۔
مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کامیاب
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ساجد سدپارہ نے اپنے والد کے جسدِ خاکی کو تنہا تلاش کیا(فوٹو ٹوئٹر)

مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
’ساجد سدپارہ نے کے ٹو پر والد کے جسدِ خاکی کو محفوظ کیا اور فاتحہ پڑھی‘
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے کہا ہے کہ ’انہوں نے کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے اپنے والد معروف کوہ پیما علی سدپارہ کے جسدِ خاکی کو تنہا تلاش کیا اور بوٹل نیک سے کیمپ فور تک لے کر آئے۔‘
مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان میں داخل ہونے والے مزید پانچ فوجی افغان حکام کے حوالے
پاکستان نے سرحد پار کرکے پاکستان داخل ہونے والے پانچ افغان فوجی افغانستان کی حکومت کے حوالے کر دیے ہیں۔

 مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کورونا کا شکار
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان کے مطابق پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
’ملزم کے والدین بروقت اطلاع دیتے تو نور مقدم کی جان بچ سکتی تھی‘
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور ان کی اہلیہ عصمت آدم جی کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔ 

نور مقدم قتل کیس کی کارروائی جاری ہے( فوٹو ٹوئٹر)

مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چینی انجینیئر زخمی
کراچی کے علاقے سائٹ میں چینی انجینیئرز کو لے جانے والی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک انجینئر زخمی ہو گیا۔

کراچی میں جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے( فوٹو اے ایف پی)

مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 
اسلام آباد میں کیا ہوا، انتظامیہ کی ’غفلت‘ یا کلاؤڈ برسٹ؟
اسلام آباد کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر یہ تنازع شروع ہو گیا ہے کہ آیا اتنا نقصان انتظامیہ کی جانب سے برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ کرنے کے نتیجے میں ہوا یا اچانک کلاؤڈ برسٹ اس کی وجہ بنا۔
مزید تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: