Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیوں میں مزید نرمی، چینی ویکسین کی منظوری، کلاک ٹاور کی وائرل فوٹو سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سسعودی عرب کی جانب سے فضائی سفر کی پابندیوں میں مزید نرمی، چینی ویکسین کی منظوری اور مقیم غیرملکیوں کے لیے سفر کے نئے ضوابط کی خبریں گذشتہ ہفتے خاص توجہ کا مرکز رہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں کیا ہوتا رہا؟ گذشتہ ہفتے کی خبروں کی جھلکیاں: 
مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر وائرل
جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران کلارک ٹاور پر گرنے والی بجلی کے مناظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے مقیم غیر ملکیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت

سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے مقیم غیر ملکیوں کو مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے سفر کے نئے ضوابط
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے پابندی والے ملکوں سے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے سفر کے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب نے سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی
سعودی عرب نے دو مزید کورونا ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دی ہے تاہم اس کے ساتھ مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی تیسری خوراک لینی ہوگی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ایئرپورٹ میں داخلے کی بنیادی شرط کورونا ویکسین: السعودیہ
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹس میں داخلے کی بنیادی شرط کورونا ویکسین ہے- اس کے بغیر کوئی بھی سعودی شہری اور مقیم غیرملکی مملکت کے کسی بھی ایئرپورٹ میں داخل ہونے کا مجاز نہیں۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
رش بڑھنے پر سعودی عرب کے لیے مزید فلائٹس چلا سکتے ہیں: پی آئی اے
سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے مقیم غیر ملکیوں کو مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان میں سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کی ایک بڑی تعداد اپنے ٹریول ایجنٹس کے دفاتر کا رخ کر رہی ہے۔
 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
گاڑیوں کے وہیکل رجسٹریشن کے اجرا اور توسیع پر نئی فیس، طریقہ کار کیا ہوگا؟
سعودی حکومت نے گاڑیوں کے وہیکل رجسٹریشن کے اجرا اور توسیع کی سالانہ نئی فیس (مقابل مالی) مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ فیس ہر گاڑی پر اتنی ہوگی جتنا وہ پٹرول خرچ کررہی ہوگی۔  
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کا کاروبار، اصلاح کےلیے مزید 6 ماہ کی مہلت
سعودی وزارت تجارت نے انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دی گئی مہلت میں چھ ماہ کی توسیع  کی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

سعودی بچی  کے لیے دنیا کا مہنگا ترین انجکشن
سعودی شہری مساعد الشہرانی نے کہا ہے  کہ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال نے اپنے یہاں زیر علاج میری بچی کو 80 لاکھ ریال کا ایک انجکشن مفت فراہم کردیا-
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ابشر کے ذریعے اب مملکت آمد کا اندراج بھی ممکن
ای پلیٹ فارم ’ابشر‘ نے اعلان کیا ہے کہ اب مملکت آمد کا اندراج بھی ابشر کے ذریعے آن لائن کیا جاسکے گا-
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی وزیر داخلہ سے سفیر پاکستان کی ملاقات
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے بدھ کے روز ریاض میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ملاقات کی۔ 
 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب پاکستان سمیت گیارہ ممالک سے برآمدات کے معاہدے کرے گا
سعودی عرب آزاد تجارتی معاہدوں کے تحت شراکت دار ممالک کے ساتھ مزید تجارتی معاہدے کرنے کا خواہشمند ہے کیونکہ مملکت کا مقصد تیل کی علاوہ دیگر برآمدات کا حصہ بڑھا کر جی ڈی پی میں مزید بہتری لانا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب میں فری لانس ورکرز کی تعداد دگنی ہو گئی
سعودی عرب میں فری لانس افرادی قوت میں تیزی آ رہی ہے کیونکہ اس سال کی پہلی ششماہی میں مقامی فری لانس ورکرز کی تعداد تقریباً دگنی ہو گئی ہے اور معیشت کورونا کی وبا سے بحال ہونے کے مزید آثار دکھا رہی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

السعودیہ کی داخلی پروازوں پر سفر کی گنجائش 52 فیصد بڑھ گئی
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے داخلی پروازوں سے سفر کرنے والوں کے  لیے گنجائش میں اضافہ کردیا- کورونا وبا کے پیش نظر نشستوں سے استفادے کی تعداد گھٹا دی گئی تھی- اب اسے بڑھا کر 52 فیصد کردیا گیا- اس پر عمل درآمد یکم ستمبر2021 سے ہوگا-
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو جدید آکسیجن پلانٹس کا عطیہ
سعودی عرب نے پاکستان کو آٹھ جدید آکسیجن پلانٹس فراہم کر دیے ہیں جبکہ سعودی سفارت خانے کے مطابق عطیہ کیے گئے مزید پلانٹس کی فراہمی بھی پائپ لائن میں ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
جدہ میں پاکستانی نائٹ، ملکی ثقافت کے تمام رنگ، ہزاروں افراد کی شرکت
سعودی نیشنل ایونٹ سینٹر کے تحت سعودی ٹورزم اتھارٹی اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی  کے تحت جمعہ 27 اگست کو پاکستانی نائٹ میں کمیونٹی کے ہزاروں افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
 

شیئر: