Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں دھماکہ، سمارٹ فون پر پابندی، طالبان کی جنگ بندی اور سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملوں سمیت ہفتے کی اہم خبریں

پشاور میں مریم نواز کی مبینہ نامناسب ویڈیو کی تشہیر کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکن کو گرفتار کیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)
ہفتہ رفتہ کے دوران پاکستان میں کئی اہم واقعات ہوئے جن میں کراچی میں دھماکہ، خواتین کے سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کے مطالبے اور مریم نواز کی مبینہ نامناسب ویڈیو شیئر کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی گرفتاری وغیرہ شامل ہیں۔ ان واقعات کی خبریں اردو نیوز شائع کیں جن میں سے چند اہم درج ذیل ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، آٹھ زخمی

 

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ ہوا ہے۔
کراچی میں اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک فرد ہلاک جب کہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

ژوب: قبائلی جرگے میں خواتین کے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

بلوچستان میں ایک قبائلی جرگے میں خواتین پر سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا انوکھا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

سابق حکومت نے اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کیوں روکی؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے برسراقتدار آنے کے ایک سال کے اندر اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کی غریب آبادی کے لیے جدید سہولیات سے لیس کینسر ہسپتال کی تعمیرروک دی تھی، جسے موجودہ حکومت وزارت منصوبہ بندی کی منظوری کے بعد دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

پاکستانی طالبان کی جنگ بندی میں 16 مئی تک توسیع

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حکومت پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے عید کے موقع پر کی جانے والی جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

میں عثمان بزدار نہیں کہ دفتر چِھننے پر چپ بیٹھا رہوں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ اب بھی آئینی طور پر اب بھی آئینی طور پر گورنر ہیں۔
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا، ’انسان، جانور ایک ہی جوہڑ سے گندا پانی پیتے ہیں

’ہمارے علاقے کی گیس پورے ملک کو جاتی ہے مگر ہم پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ جانور پیاس سے مر رہے ہیں، ہمارے بچے ایسا گندا اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے جوہڑ کے قریب کسی دوسرے علاقے کا شخص شاید چند سیکنڈ کے لیے بھی کھڑا نہ ہو پائے۔‘
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

حکومتی نوٹس کے باوجود پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں؟

حکومت کی جانب سے نوٹس کے باوجود پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔  
ہونڈا اور انڈس موٹرز کے بعد پاک سوزوکی نے بھی رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی قیمتیں تیسری مرتبہ بڑھائی ہیں۔  

پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

پاکستان کی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملے

وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں۔
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

مریم نواز کی نامناسب ویڈیوز، تحریک انصاف کا کارکن گرفتار

ایف ائی اے سائبر ونگ پشاور نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے خلاف سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کی مبینہ جعلی اور نامناسب ویڈیو کی تشہیر کرنے پر سائبر کرائمز ایکٹ کے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

عمران کا خطاب پاکستان کے خلاف سازش ہے

وزیراعظم شہبازشریف نے ایبٹ آباد میں عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف ’سازش‘ قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

پاکستان اور انڈیا کے درمیان تجارت بحال ہونے جا رہی ہے؟

وفاقی کابینہ نے منگل کو انڈیا سمیت 15 ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔  
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

ایم این اے علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی سکیم منظور

وفاقی حکومت نے ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے دی۔
پوری خبر پڑھنے کے لیے رابطہ کیجیے

پاکستان کی انڈین ریاست کرناٹک میں ’اذان مخالف‘ اقدامات کی مذمت

پاکستان نے انڈین ریاست کرناٹک میں ’انتہائی تشویشناک اذان مخالف‘ اقدامات کی مذمت کی ہے۔
پوری خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

شیئر: