سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پاکستان میں بدھ یکم اپریل کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 117 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 293 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
تاہم دوسری جانب بدھ کو چاندی کی قیمت میں بھی 200 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی فی تولہ قیمت 7 ہزار 984 روپے مقرر ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 844 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 153 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 713 ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح آج فی اونس چاندی کی قیمت 75.00 ڈالر تک پہنچ گئی۔