سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں پیر 20 اپریل کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ ایک ہزار 162 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 201 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 873 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 145 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 417 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 216 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت میں 49 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 788 ڈالر ہو چکی ہے۔
اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 79.33 ڈالر ہو چکی ہے۔