Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری جہازوں نے آبنائے ہُرمز میں شدہ راستوں سے ہٹنے کی کوشش کی تو ’سختی سے‘ نمٹا جائے گا: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بحری جہاز نے آبنائے ہُرمز میں اس کے طے شُدہ راستے سے ہٹنے سے کوشش کی تو اُس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے منگل کو ٹی وی پر نشر کیے گئے ایک بیان کے ذریعے غیرملکی بحری جہازوں کو تنبیہہ کی۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ ’ہم آبنائے ہُرمز سے گزرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے تمام بحری جہازوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ایران کی جانب سے اس سے قبل اعلان کردہ راہداری ہی واحد محفوظ راستہ ہے۔‘
اسی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بحری جہازوں کا کسی بھی دوسرے راستوں کی طرف مُڑنا خطرناک ہو گا اور اس عمل کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے سخت ردِعمل دیا جائے گا۔‘
یہ انتباہ آبنائے ہُرمز کے ذریعے تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کی امریکی کوشش کے دوسرے روز سامنے آیا۔
یاد رہے کہ دنیا کی اِس انتہائی اہم آبی گزرگاہ کو ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے جواب میں بند کر دیا تھا۔

شیئر: