کراچی میں پہلی بار ’سائیکل ایمبولینس سروس‘ متعارف کرا دی گئی ہے، جس کا مقصد تنگ گلیوں اور گنجان آباد علاقوں میں مریضوں تک بروقت ابتدائی طبی امداد پہنچانا ہے۔
تاہم منصوبے سے زیادہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جہاں صارفین اس کی افادیت پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
گلابی نمک کی نئی پالیسی، اربوں ڈالر کمانے کا خواب سچ ہو سکے گا؟Node ID: 906515
-
’ٹک ٹاکر آگئی‘: اسلام آباد کے مسائل اجاگر کرنے والی طالبہNode ID: 906591
سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کے تحت شروع کی گئی اس سروس میں تربیت یافتہ فرسٹ ریسپانڈرز سائیکل کے ذریعے ایسے علاقوں تک پہنچیں گے جہاں ٹریفک یا تنگ گلیوں کی وجہ سے روایتی ایمبولینس بروقت نہیں پہنچ پاتی۔
بعد ازاں ضرورت پڑنے پر مریض کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس منصوبے کا افتتاح کیا۔
منصوبے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ایکس پر اس سائیکل ایمبولینس پر بحث شروع ہو چکی ہے۔
Karachi has launched its first bicycle ambulance service to provide faster emergency medical assistance in densely populated neighborhoods and narrow streets. The initiative was officially inaugurated by Karachi Mayor Barrister Murtaza Wahab. pic.twitter.com/UvGthfRQVD
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) July 20, 2026
صحافی جاوید احمد نے لکھا، ’یہ ویڈیو پوری دنیا میں شیئر ہو رہی ہے اور لوگ پاکستان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔‘
کاشف زین نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، ’دنیا ایئر ایمبولینس کی طرف جا رہی ہے، جبکہ کراچی سائیکل ایمبولینس متعارف کرا رہا ہے۔‘
شفقت گل نے سوال اٹھایا، ’جب موٹر سائیکل استعمال کی جا سکتی ہے تو سائیکل کیوں؟‘
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’ڈرونز کے دور میں حکام سائیکل ایمبولینس متعارف کرا رہے ہیں۔ اب لوگوں کو سائیکل کے ذریعے طبی امداد فراہم کی جائے گی۔‘
امبر دانش نے لکھا ہے کہ ’پہلے مجھے لگا کہ شاید یہ سائیکل ایمبولینس کسی ایسے دور دراز علاقے کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے جہاں سڑکیں ہی موجود نہیں۔ لیکن جب ویڈیو میں میئر کراچی کو دیکھا تو زیادہ حیرت نہیں ہوئی، کیونکہ کراچی کو مزید تنزلی کی طرف لے جانے کا ایسا تصور شاید صرف انہی کی جماعت پیش کر سکتی ہے۔‘
Karachi has launched its first bicycle ambulance service to provide faster emergency medical assistance in densely populated neighborhoods and narrow streets. The initiative was officially inaugurated by Karachi Mayor Barrister Murtaza Wahab. pic.twitter.com/UvGthfRQVD
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) July 20, 2026
تاہم کئی صارفین نے سوشل پر اس منصوبے کا دفاع بھی کیا۔
سینئر صحافی عمر قریشی نے لکھا، ’کراچی کی کئی گلیاں اتنی تنگ ہیں کہ وہاں عام ایمبولینس داخل نہیں ہو سکتی، ایسے میں سائیکل ایمبولینس کم از کم ابتدائی طبی امداد تو پہنچا سکتی ہے۔‘