Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا عالمی اعزاز، دنیا کے ٹاپ 100 انوویشن کلسٹرز میں جگہ بنا لی

رپورٹ میں تحقیق اور جدت طرازی میں دارالحکومت کی اس اعلیٰ پوزیشن میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں کو نمایاں کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
گلوبل انوویشن انڈیکس نے ریاض کو 2026 کے لیے دنیا بھر کے 100 بہترین انویشن کلسٹر کے مراکز میں شامل کیا ہے جس سے یہ اس درجہ بندی کو حاصل کرنے والا خلیج کا واحد شہر بن گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ریاض نے عالمی سطح پر 92ویں پوزیشن حاصل کی ہے جس میں اہم اشاریوں کے مطابق جدت طرازی کے شعبے میں 419 وینچر کیپیٹل ڈیلز اور 162 بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کا اندراج شامل ہے۔
رپورٹ میں تحقیق اور جدت طرازی میں دارالحکومت کی اس اعلیٰ پوزیشن میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں کو نمایاں کیا گیا ہے۔
تحقیق کے میدان میں کنگ سعود یونیورسٹی، شہزادی نورا بنت عبدالرحمٰن یونیورسٹی اور پرنس سلطان یونیورسٹی نے پیشرفت کی جبکہ جدت طرازی کی کاوشوں میں سابک اور آرامکو نے قیادت کی۔
یہ درجہ بندی سعودی عرب کے تحقیق اور جدت طرازی کے مربوط نظام کی عکاسی کرتی ہے جو سعودی وژن 2030 کے عین مطابق محققین اور انوویٹرز کی مکمل سرپرستی کرتا ہے۔

 

شیئر: