Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرنطینہ ضوابط، پاکستانی قیدیوں کی رہائی، ویکسین کی دوسری خوراک سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی عرب میں ویکسین کی دوسری خوراک کے بارے میں اطلاع، 17 ممالک سے مسافروں کے سعودی عرب آنے کے حوالے سے ضوابط، مساجد میں ایس او پیز کے علاوہ سعودیوں کے نام پر غیرملکیوں کے کاروبار، پاکستانی قیدیوں کی رہائی سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں پر ایک نظر: 
سعودی عرب آنے والوں کے لیے قرنطینہ کے نئے ضوابط جاری
سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت آنے والوں کے لیے ہوٹل قرنطینہ کے نئے ضوابط جاری کردیے ہیں- 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
کورونا ویکسین کی دوسری خوراک جمعرات سے کن افراد کو ملے گی؟
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے والے وہ افراد جن کی عمر پچاس برس یا اس سے زیادہ ہوگی اور پہلی ویکسین لیے 42 دن گزر چکے ہوں وہ جمعرات 24 جون 2021 ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
’سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے میں تیزی لائی جائے‘
اقتصادی و توانائی کمیٹی نے رپورٹ میں کہا کہ ’تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے پروگرام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے باعث ملک میں مسابقت کا نا مناسب ماحول ہے۔‘
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے( فوٹو ایس پی اے)

اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکیورٹی آپریشن
سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ ’مملکت بھر میں سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی آپریشن شروع کردیے گئے ہیں‘۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
ساٹھ لاکھ ریال کی منی لانڈرنگ، سعودی اور غیرملکی کو تین برس قید 
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہوجانے پر ایک سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کو تین، تین برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

دکانیں بند رکھنے کی پابندی ہٹانے کی سفارش پر ووٹنگ موخر کی گئی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

نماز کے وقت دکانیں بند رکھنے کی پابندی ہٹانے کی سفارش پر ووٹنگ موخر
سعودی مجلس شوری نے نمازوں کے اوقات میں تجارتی اداروں کو بند رکھنے کی پابندی ہٹانے کی سفارش پر ووٹنگ موخر کردی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
اذان اور اقامت میں معمول کا وقفہ بحال، مساجد میں ایس او پیز میں نرمی
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے تمام مساجد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اذان اور اقامت کے درمیان سابقہ وقفے کو بحال کریں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

 اے ٹی ایم سے چوری کرنے والے دو غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔(فوٹو سبق)

ریاض میں اے ٹی ایم توڑ کر 5 لاکھ ریال چوری کرنے والے غیر ملکی گرفتار
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دو اے ٹی ایم توڑ کر ان سے 5 لاکھ ریال سے زیادہ چوری کرنے والے دو غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
فضائی مسافروں کے بورڈنگ پاس توکلنا سے جوڑنے کا اعلان
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے)نے تمام قومی ایئر لائنز کے لئےاندرون ملک پروازوں کے بورڈنگ پاس کے اجراء کے بعد صحت کی حیثیت سے توکلنا ایپ کے ساتھ  جوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

 بورڈنگ پاس توکلنا ایپ کے ساتھ  جوڑنے کا اعلان کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

شاہی معافی، ریاض میں 65 پاکستانی قیدیوں کی سزا معاف
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے کہا ہے کہ  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر قیدیوں کو دی گئی معافی کے تحت 65 پاکستانی قیدیوں کی باقی سزا بھی معاف کی گئی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
بلجرشی میں چھوڑے جانے والے دو نایاب پہاڑی بکرے ہلاک
سوشل میڈیا صارفین نے گزشتہ دنوں بلجرشی کے قومی پارک میں چھوڑے جانے والے نایاب پہاڑی بکروں میں سے دو کے ہلاک ہونے کی ویڈیو شیئر کی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

نایاب پہاڑی بکروں میں سے دو ہلاک ہوئے ہیں( فوٹو عکاظ)

31 سال پہلے لاپتہ ہونے والے سعودی شہری کی باقیات موصول
31 سال پہلے خلیج جنگ کے دوران عراق میں لاپتہ ہونے والے شہری کی باقیات سعودی حکام کے حوالے کر دی  گئی ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
مسجد قبا چوبیس گھنٹے کھولنے کا فیصلہ 
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے اتوار 20 جون سے مسجد قبا چوبیس گھنٹے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

پنجاب گرین کرکٹ کلب نے سعودی نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ اپنے نام کی ہے( فوٹو عرب نیوز)

پنجاب گرین نے سعودی نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
پنجاب گرین کرکٹ کلب نے ارکن سپورٹس کو فائنل مقابلے میں ہرا کر سعودی نیشنل کرکٹ چیمپیئن اپنے نام کر لی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: