Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کا آغاز، 2060 تک کاربن کے زیرو اخراج کے ہدف، دلہن کی شرط سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

گذشتہ ہفتے سعودی عرب سے شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطری سفیر کی ملاقات، مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا اقوام متحدہ کا ایوارڈ، سونے کے نرخوں میں اضافہ، ریاض سیزن میلے کا آغاز اور2060  تک کاربن کے زیرو اخراج کا ہدف نمایاں خبریں رہیں۔

سعودی عرب میں موڈرنائزیشن، کیا کچھ بدل گیا؟

برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد خالد بن بندر بن سلطان نے مملکت کی قیادت کی جانب سے وسیع پیمانے پرموڈرنائزیشن کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے دی ٹائمز کو بتایا کہ ’ گذشتہ پانچ برسوں میں یہ رفتار بہت زیادہ رہی ہے، ایک ہزار قوانین کو تبدیل یا ہٹا دیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شادی ہالز اور کافی شاپش میں ماسک کی پابندی برقرار

وزارت بلدیاتی امور ودیہی ترقی کے ترجمان سیف السویلم کا کہنا ہے کہ شادی ہالز، ریسٹورانٹس اور کافی شاپش میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی داخل ہوسکتے ہیں- مذکورہ مقامات پرماسک کی پابندی پرعمل کرنا ہوگاـ 

اخبار 24 نے بلدیاتی امور کے ترجمان کے حوالے سے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز میں نرمی کا اعلان ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کے لیے ہی کیا گیا ہےـ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

خلاف ورزی کے مرتکب ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن شروع

ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین پرعمل نہ کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہےـ آپریشن کے دوران مملکت کے تمام ریجنز اور علاقوں میں خلاف ورزی کے مرتکب ٹرک ڈرائیوروں کے چالان کیے جائیں گےـ 
اخبار 24 کے مطابق مشترکہ آپریشن میں ٹریفک  و ہائی وے پولیس، وزارت نقل وحمل اور ٹرانسپورٹ کمیٹی  کے خصوصی یونٹس شرکت کررہے ہیں- 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

خفیہ دستاویز یا معلومات افشا کرنا بڑے جرائم میں شامل

پبلک پراسیکیوشن نے وضاحت کی ہے کہ خفیہ معلومات یا دستاویزات افشا کرنا سنگین جرم ہے جس پر20 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔
سبق نیوز نے پراسیکیوشن کی جانب سے جاری انتباہی نوٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری قانون کی شق ’الف‘ کے مطابق حفیہ معلومات یا دستایزات کا اجرا یا افشا کرنا بڑے جرائم میں شامل ہے جس پر قید کی سزا مقرر ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اقوام متحدہ کا ایوارڈ جیت لیا

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے اقوام متحدہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اتھارٹی کو غذائیت سے متعلق قانون سازی کے ذریعے ان بیماریوں کو روکنے اور کنٹرول کرنے کی کوششوں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ویژن 2030 کوالٹی آف لائف پروگرام کے مطابق اتھارٹی نے 2018 میں صحت عامہ کو بہتر بنانے اور صارفین کو مختلف قسم کے صحت مند کھانے کے آپشنز تلاش کرنے کے قابل بنایا۔

دلہن کی کس شرط نے دلہا کو افسردہ کر دیا؟

کورونا ایس اوپیز میں نرمی کا اعلان ہوتے ہی تبوک میں دلہن نے شادی کی تقریب دھوم دھام سے کرنے کی شرط عائد کردی۔ 
نکاح کے وقت شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کرنے پراتفاق ہوا تھاـ

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پی اے ایف اکیڈمی سے سعودی رائل فضائیہ کے کیڈٹس کی گریجویشن

رائل سعودی فضائیہ کے کیڈٹس نے پاکستان ایئر  فورس کی اکیڈمی سے خصوصی کورسز میں گریجویشن کر لی ہے۔

پیر کو پی اے ایف کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 125 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے جن میں رائل سعودی فضایہ کے پانچ کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں سونے کے نرخ پھر بڑھنے لگے

عالمی گولڈ مار کیٹ میں پیر کو کاروبار کے آغاز کے پہلے دن سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا اثر مملکت کی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق پیر کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 213.16 ریال رہی جبکہ مملکت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سونا 21 قیراط ہے جس کی ایک گرام  قیمت 186.51 ریال رہی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطری سفیر کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے پیر کو وزارت خارجہ کے دفتر میں مملکت میں قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جو دونوں ملکوں اور عوام کو متحد کرتے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

قصیم میں انار میلہ، تین دن میں 20 لاکھ کا کاروبار

قصیم ریجن کی الشیحہ کمشنری میں جاری انار میلے کے پہلے تین دنوں میں 20 لاکھ ریال سے زائد کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے کی انتظامیہ کے سربراہ محمد المسلم نے کہا ہے کہ ’میلے کو رہائشیوں کی طرف سے بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں استعمال شدہ سامان خریدنے کا رجحان بڑھنے لگا

ماحول دوست سعودی خریدار  پیسے اور ماحولیات کو بچانے کے لیے استعمال شدہ سامان بیچنے والے سٹورز کا رخ کر رہے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اگرچہ یہ چیز یورپ میں عام ہے, لیکن مملکت میں سستی خریداری نسبتاً نئی ہے۔ تاہم ناپسندیدہ سیکنڈ ہینڈ کپڑے اور گھریلو اشیا کو ان کی اصل قیمت کے ایک حصے کے لیے دوبارہ فروخت کرنے کا تصور ملک میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ریاض سیزن میلے کا آغاز ریپ سٹار پِٹ بُل کے کنسرٹ سے

اس سال کے ریاض سیزن فیسٹیول کا آغاز کیوبن نژاد امریکی ریپ سٹار پِٹ بُل کے ایسے کنسرٹ سے ہو گا جس کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔
بدھ کے روز ہونے والے اس کنسرٹ کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے تفریحی میلے کے افتتاح کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر خارجہ کا سعودی عرب اور قطر کا دورہ

برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹروس بدھ کے روز سے خلیجی خطے کے دورے کا آغاز  کر رہی ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم خلیجی خطے کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلق جوڑنا چاہتے ہیں جو کہ ہمارے لیے انٹیلی جینس شیئرنگ ، ڈویلپمنٹ، سکیورٹی اور ڈیفنس جیسے مسائل پر تعاون میں انتہائی اہم ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں 18 برس سے زیادہ افراد کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی

سعودی وزارت صحت نے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لیے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا شیڈول جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مملکت میں 18 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی ریسنگ سٹار ریما جفالی کی برٹش فارمولا 3 چیمپیئن شپ میں کامیابیاں

سعودی خاتون ڈرائیور ریما جفالی نے برٹش فارمولا 3 چیمپیئن شپ میں اپنے ڈیبیو سیزن سے بہت زیادہ مثبت چیزیں حاصل کیں اور اسے اپنے موٹرسپورٹ کیریئر میں سیکھنے کا ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق جدہ میں پیدا ہونے والی ریما جفالی جو ڈگلس موٹرسپورٹ کی نمائندگی کرتی ہیں نے برطانیہ کے ڈوننگٹن پارک میں ہونے والی چیمپئن شپ کے آخری راؤنڈ میں سخت جدوجہد کی اور اگرچہ تصادم کی وجہ سے پہلی ریس ختم کرنے میں ناکام رہیں تاہم وہ اپنی ٹیم کے لیے آخری دو ریسوں میں بالترتیب 15 ویں اور 18 ویں نمبر پر رہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ریاض سیزن 2، رنگا رنگ افتتاحی تقریب، لیزر شو اور آتشبازی

سعودی عرب میں بدھ کی شام ریاض سیزن 2 کا افتتاح کردیا گیا ـ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پرآتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیاـ  

ریاض میلے کی افتتاحی تقریب میں انتہائی مہارت سے خصوصی ڈورنز کے ذریعے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی تصاویر فضا میں بنائی گئی جنہیں میلوں دور سے بھی دیکھا جاسکتا تھا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

صنعا : حوثیوں کےخلاف عرب اتحادی فورسز کا آپریشن شروع

 یمن میں عرب اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈ یئر ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے صنعا میں عسکری تنصیبات پر میزائل حملوں کو روکنے کےلیے فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق بریگیڈئٹرالمالکی نے مزید کہا کہ متحدہ فورسز کی ہائی کمان گزشتہ کئی ماہ سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانے والی منظم وحشیانہ کارروائیوں پرانتہائی تحمل کا مظاہرہ کیے ہوئے ہےجس کا بنیادی مقصد مسئلے کے سیاسی حل کی راہ ہموار کرناہے ـ
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

’سعودی عرب 2060 تک کاربن کے زیرو اخراج کا ہدف حاصل کرلے گا‘

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے ریاض میں گرین سعودی عرب منصوبے کے پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کردیاہے۔ 
دارالحکومت ریاض میں سعودی گرین انیشیٹو فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’ان کا ملک 2060 تک نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کرلے گا۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

فالکن میلے میں 4 لاکھ ریال کا باز فروخت

ریاض فالکن میلے میں گزشتہ روز اب تک فروخت ہونے والے بازوں میں سب سے مہنگا باز فروخت ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صقر طریف نامی باز 4 لاکھ 5 ہزار ریال فروخت ہوا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: