Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایس آئی چیف کابل میں، وی آئی پی اوورسیز، میسج کے بغیر دوسری کورونا ڈوز سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

پاکستان کے حساس ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ کابل پہنچ گئے ہیں۔ فائل فوٹو: ان سپلیش
گذشتہ ہفتے پاکستان میں افغانستان سے متعلق خبروں کے علاوہ حکومت اور اپورزیشن جماعتوں کے بیانات اور کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مزید اقدامات کا اعلانات ہوا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کیا ہوتا رہا، دیکھیے گذشتہ ہفتے کی چند اہم خبریں: 
افغانستان سے پاکستانی روپے میں تجارت کے اثرات کیا ہوں گے؟
پاکستانی تاجروں نے حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ پاکستانی کرنسی میں تجارت کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے باہمی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستانی کی افغانستان کے لیے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے
پاکستان کے حساس ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’میسج کا انتظار کیے بغیر ویکسین کی دوسری خوراک‘
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کے حوالے سے  نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

پاکستانی تاجروں نے حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ پاکستانی کرنسی میں تجارت کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ فائل فوٹو: ان سپلیش

سید علی گیلانی سرینگر میں انتقال کر گئے 
کشمیر کے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی بدھ کی رات سرینگر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد حکام کی جانب سے لوگوں کو ان کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہ دی گئی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کوئٹہ میں دھماکے سے ایف سی کے چار اہلکار ہلاک، 16 زخمی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایف سی کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اوورسیز پاکستانیوں کو وی وی آئی پی کا درجہ دلانے کے لیے حکومت کا پروٹوکول پر غور
پاکستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو وی وی آئی پی کا درجہ دلانے کے لیے وفاق کے اداروں میں خصوصی مالی اور غیر مالی مراعات اور پروٹوکول دیا جائے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں پر بجلی کے بلوں کے ذریعے مزید ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ
 ایک نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹ پر قبضے ہوں گے تو وہ سرمایہ کاری کیسے کریں گے‘
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ممالک میں رہنے والے 90 لاکھ پاکستانی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان میں چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں کب دستیاب ہوں گی؟  
پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری کے بعد اب نجی کمپنیاں چھوٹی گاڑیوں کی لانچنگ کی بھی تیاری کر رہی ہیں۔ چینی کمپنی کی تیار کردہ چھوٹی 10 کے وی کی گاڑی نومبر میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

پاکستان میں نجی کمپنیاں چھوٹی گاڑیوں کی لانچنگ کی بھی تیاری کر رہی ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

چین سے ویکسین کی مزید 59 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
چین میں پی آئی اے کے کنٹری مینیجر قادر بخش سانگی نے بتایا کہ ’پیر اور منگل کو پی آئی اے کی دو سپیشل کارگو فلائٹس ویکسین کی 59 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
افواج پاکستان میں اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے
 ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بلوچستان سے گرفتار 700 افغان پناہ گزین پاکستان سے بے دخل
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں انتظامیہ نے افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔ حکام کے مطابق دو دنوں کے دوران 700 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سندھ حکومت کا بجلی کے بلوں میں مزید 9 ارب ٹیکس وصولی کا منصوبہ
سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں پر بجلی کے بلوں کے ذریعے مزید ٹیکس نافذ کر کے 9 ارب روپے وصولی کی منظوری دے دی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

چین میں پی آئی اے کے کنٹری مینیجر نے بتایا کہ ’پی آئی اے کی کارگو فلائٹس ویکسین کی 59 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچیں۔‘ فائل فوٹو: اے پی پی

کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد زخمی
کوئٹہ میں میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا جس سے کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 20 سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیاہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستانی بحریہ کی امریکی اور جرمن بحریہ کے ساتھ مشق کا انعقاد
پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے شمالی بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کے جہاز شیلوہ اور جرمن بحریہ کے جہاز بائیرن کے ساتھ سہ ملکی بحری مشق میں شرکت کی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تھراپی ورکس کے چھ ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سی آئی اے کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم جوزف برنز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربرال لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

پاکستانی بحریہ کے جہاز نے امریکی بحریہ کے جہاز اور جرمن بحریہ کے جہاز کے ساتھ مشق میں شرکت کی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری نہ ہو سکی
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جمعرات کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے  اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری نہ ہو سکی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بلاول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے: فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کا ذمہ دار بلاول بھٹو زرداری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئی لیکن ہم نے قبول نہیں کی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بائیومیٹرک تصدیق کے لیے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں: نادرا
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئی سروس شروع کی ہے جس کے تحت اب آپ کو بائیو میٹرک کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں اور آپ کو یہ سہولت موبائل فون پر مہیا ہوگی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سینیئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے
سینیئر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے ہیں۔ جمعرات کی شام رحیم اللہ یوسف زئی کے بیٹے ارشد یوسف زئی نے فیس بک پوسٹ میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری نہ ہو سکی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

شرپسندوں کے داخلے کا خدشہ، کراچی کے متعدد داخلی راستے بند کر دیے گئے
کراچی کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات اور شرپسندوں کے داخلے کے خدشے کے پیشِ نظر شہر کے نسبتاً کم استعمال ہونے والے داخلی راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اسلام آباد سمیت 24 اضلاع میں تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ کی بندش میں توسیع
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےکورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں لگائی گئی پابندیوں میں 15ستمبر تک توسیع کردی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: